افغانستان: امریکہ کا فوجی ساز و سامان داعش کے ہاتھ لگ گیا
Aug ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
-
امریکی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد یہ سازوسامان دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے ہاتھ لگا ہوگا۔
افغانستان میں امریکی فوجی ساز و سامان دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھ لگ گیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے ایسے فوجی ساز و سامان کی تصاویر جاری کی ہیں جس کا تعلق امریکی فوجیوں سے ہے۔ ان تصاویر کے جاری ہونے کے بعد اس امکان کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد یہ سازوسامان دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے ہاتھ لگا ہوگا۔
ننگرہار کا شمار افغانستان کے ان صوبوں میں ہوتا ہے جو بدامنی کا شکار ہیں۔ اس صوبے میں گزشتہ چند دنوں سے افغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ داعش کے عناصر کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس صوبے میں امریکی فوجی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود یہ صوبہ اس تکفیری گروہ کے قبضے میں ہے۔
ٹیگس