عراقی وزیر دفاع بال بال بچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i241636-عراقی_وزیر_دفاع_بال_بال_بچ_گئے
عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی مغربی عراق میں واقع صوبہ نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کےحملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق کے وزیر دفاع، خالد العبیدی
    عراق کے وزیر دفاع، خالد العبیدی

عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی مغربی عراق میں واقع صوبہ نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کےحملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے جنوبی موصل میں عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کے قافلے پر فائرنگ کی اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ عراقی وزیر دفاع اس حملے سے بال بال بچ گئے۔

واضح رہے کہ حملے کے وقت، عراقی فوج کے اعلی عہدیدار منجملہ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کے چیئرمین، برّی فوج اور فضائیہ کے سربراہ بھی خالد العبیدی کے ساتھ تھے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر دفاع نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں اسپیکر اور چند اراکین پارلیمنٹ پر بدعنوانی اور رشوت کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کے حکم پر اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔