سعودی فوجیوں پر یمنی فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i241852-سعودی_فوجیوں_پر_یمنی_فوج_کا_حملہ
یمن کی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں سعودی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جیزان کے علاقے میں سعودی عرب کی نئی تعمیر شدہ فوجی چھاؤنیوں کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
    یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جیزان کے علاقے میں سعودی عرب کی نئی تعمیر شدہ فوجی چھاؤنیوں کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

یمن کی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں سعودی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے منگل کے دن، جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان میں سعودی عرب کے فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور سعودی عرب کا لانچ پیڈ بھی منہدم ہوگیا۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جیزان کے علاقے میں سعودی عرب کی نئی تعمیر شدہ فوجی چھاؤنیوں کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

 یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یہ حملے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر کئے۔