عراق: رمادی کے شمالی علاقے میں داعش کے ٹھکانے منہدم
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i241855-عراق_رمادی_کے_شمالی_علاقے_میں_داعش_کے_ٹھکانے_منہدم
عراقی فوجیوں نے رمادی کے شمالی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانے منہدم کر دیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • عراق کے فوجیوں نے دیالی اور صلاح الدین صوبوں میں آزاد شدہ علاقوں کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
    عراق کے فوجیوں نے دیالی اور صلاح الدین صوبوں میں آزاد شدہ علاقوں کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

عراقی فوجیوں نے رمادی کے شمالی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانے منہدم کر دیے ہیں۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے منگل کے دن بتایا کہ عراقی فوجیوں نے رمادی کے شمالی علاقے میں آپریشن کر کے دہشت گرد گروہ داعش کے آٹھ ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔ اس آپریشن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

عراق کی فضائیہ نے صوبہ نینوا میں بھی دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر حملہ کیا جس میں اس گروہ کے متعدد سرغنے ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب عراق کے فوجیوں نے دیالی اور صلاح الدین صوبوں میں آزاد شدہ علاقوں کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔