عراق: موصل میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i242509-عراق_موصل_میں_دہشت_گردوں_کے_خلاف_سیکورٹی_فورسز_کا_آپریشن_جاری
عراق کی سیکورٹی فور‎سز نے موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید دو دیہات آزاد کرا لئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • عراقی سیکورٹی فورسز نے اس سے قبل عراق کے ضلع القیارہ کے سات دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرا لیا تھا۔
    عراقی سیکورٹی فورسز نے اس سے قبل عراق کے ضلع القیارہ کے سات دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرا لیا تھا۔

عراق کی سیکورٹی فور‎سز نے موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید دو دیہات آزاد کرا لئے ہیں۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی موصل میں ضلع الحمدانیہ کے دو دیہاتوں قرقشہ اور ابزخ کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورسز نے اس سے قبل عراق کے ضلع القیارہ کے سات دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرا لیا تھا۔ اس کے بعد یہ سیکورٹی فورسز جنوبی موصل میں واقع القیارہ شہر سے پانچ سو میٹر کے قریب پہنچ گئیں۔ اس آپریشن میں دہشت گرد گروہ داعش کے کم از کم دس عناصر ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش نے عراقی عوام پر اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ نینوا کے ساٹھ سابق پولیس اہلکاروں کو عراق کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے دس جون سنہ دو ہزار چودہ کو صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔ موصل عراق کا دوسرا بڑا شہر شمار ہوتا ہے۔