عراق: نینوا میں پیشمرگہ فورسز کے آپریشن کا اختتام
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i242836-عراق_نینوا_میں_پیشمرگہ_فورسز_کے_آپریشن_کا_اختتام
عراق کے صوبے نینوا میں ایک سو بیس سے زائد داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت اور بارہ قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے ساتھ ہی کردستان کی پیشمرگہ فورسز کا آپریشن ختم کئے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۵:۵۳ Asia/Tehran
  • داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کرد پیشمرگہ فورسز کی اس کامیابی پر عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے مبارک باد پیش کی ہے۔
    داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کرد پیشمرگہ فورسز کی اس کامیابی پر عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے مبارک باد پیش کی ہے۔

عراق کے صوبے نینوا میں ایک سو بیس سے زائد داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت اور بارہ قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے ساتھ ہی کردستان کی پیشمرگہ فورسز کا آپریشن ختم کئے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔

عراقی کردستان کے ادارہ پیشمرگہ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن دو روز تک جاری رہا جس میں اس دہشت گرد گروہ کو بھاری نقصان پہنچا اور بارہ قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔

اس ادارے کے اعلان کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کئے جانے والے اس آپریشن میں پیشمرگہ فورسز کے بیس ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔ داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کرد پیشمرگہ فورسز کی اس کامیابی پر عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے مبارک باد پیش کی ہے۔