عراق میں الخالدیہ کو مکمل آزاد کرا لیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i243622-عراق_میں_الخالدیہ_کو_مکمل_آزاد_کرا_لیا_گیا
عراق میں جزیرہ الخالدیہ کے ایک علاقے کو آزاد کرائے جانے کے ساتھ ہی مغربی عراق میں واقع الرمادی کے مشرق میں اسٹریٹیجک اہیمت کے حامل جزیرہ خالدیہ سے دہشت گردوں کا صفایا ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۸ Asia/Tehran
  • جزیرہ خالدیہ میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے۔
    جزیرہ خالدیہ میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے۔

عراق میں جزیرہ الخالدیہ کے ایک علاقے کو آزاد کرائے جانے کے ساتھ ہی مغربی عراق میں واقع الرمادی کے مشرق میں اسٹریٹیجک اہیمت کے حامل جزیرہ خالدیہ سے دہشت گردوں کا صفایا ہو گیا۔

المسلہ ویب سائٹ کے مطابق، الانبار کے آپریشنل کمانڈر میجر جنرل اسماعیل المحلاوی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جمعہ کے روز عراقی فضائیہ کی مدد سے جزیرہ خالدیہ میں البوکنعان پر کئی طرف سے حملہ کیا اور اس علاقے سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔ اس کارروائی میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے اور ان کے فوجی سازوسامان کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا ہے کہ بغداد کی حکومت، ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی کہ شمالی عراق میں واقع صوبے نینوا، داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے کے بعد تقسیم ہو جائے۔