سعودی حملوں کی مذمت میں صنعا میں یمنی عوام کا اجتماع
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i243649-سعودی_حملوں_کی_مذمت_میں_صنعا_میں_یمنی_عوام_کا_اجتماع
یمنی عوام نے سعودی حملوں کی مذمت میں دارالحکومت صنعا میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • اس اجتماع کے لاکھوں شرکاء نے یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
    اس اجتماع کے لاکھوں شرکاء نے یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

یمنی عوام نے سعودی حملوں کی مذمت میں دارالحکومت صنعا میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز صنعا کے السبعین اسکوائر پر کئے جانے والے اس اجتماع کے لاکھوں شرکاء نے یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اجتماع کرنے والے یمنی عوام نے اپنے ملک کی اعلی سیاسی کونسل کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں استقامت کی مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یمنی عوام نے صیہونیت مخالف نعرے لگاتے ہوئے دشمنوں کے مقابلے میں اتحاد کا تحفظ کئے جانے پر بھی تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صنعا پر کئی بار حملہ کیا جس میں دسیوں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔