عراق میں سات دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i245899-عراق_میں_سات_دہشت_گردوں_کو_پھانسی_دے_دی_گئی
داعش سے وابستہ سات عرب دہشت گردوں کو کہ جو عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، بدھ کی صبح الناصریہ کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • داعش کے وابستہ اس گروہ کے دہشت گرد بغداد میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو اغوا کر کے انھیں قتل کر دیتے تھے۔
    داعش کے وابستہ اس گروہ کے دہشت گرد بغداد میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو اغوا کر کے انھیں قتل کر دیتے تھے۔

داعش سے وابستہ سات عرب دہشت گردوں کو کہ جو عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، بدھ کی صبح الناصریہ کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

المسلہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی الناصریہ جیل کے ایک عہدیدار نے اس بارے میں کہا کہ ان دہشت گردوں کا تعلق لیبیا، تیونس، مصر، سوڈان، فلسطین، شام اور اردن سے تھا اور یہ عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب عراق میں ایک عدالتی ذریعے نے بھی کہا ہے کہ عراق کی سینٹرل کرمنل کورٹ نے ایک پانچ رکنی دہشت گرد گروہ کے افراد کو بھی پھانسی کا حکم سنایا ہے۔

داعش کے وابستہ اس گروہ کے دہشت گرد بغداد میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو اغوا کر کے انھیں قتل کر دیتے تھے۔