بغداد میں کار بم دھماکے میں نو افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i246772-بغداد_میں_کار_بم_دھماکے_میں_نو_افراد_جاں_بحق
خبری ذرائع نے بغداد کے مرکزی علاقے الکرادہ میں ایک کار بم دھماکے میں نو افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۴ Asia/Tehran
  • دھماکے کے نتیجے میں پندرہ سے زائد گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو آگ لگ گئی اور کافی نقصان ہوا-
    دھماکے کے نتیجے میں پندرہ سے زائد گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو آگ لگ گئی اور کافی نقصان ہوا-

خبری ذرائع نے بغداد کے مرکزی علاقے الکرادہ میں ایک کار بم دھماکے میں نو افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے-

سومریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ پیر کی شام کو بغداد کے مرکز میں واقع الکرادہ کے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں چونتیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے-

اس دھماکے کے نتیجے میں پندرہ سے زائد گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو آگ لگ گئی اور کافی نقصان ہوا- دھماکے کے بعد، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا-

خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے-

جون کے مہینے میں بھی الکرادہ کے علاقے میں بم دھماکے میں تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے-