دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی
Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
-
یہ حملہ، شمالی حلب کی حریتان اور عرب سلوم کالونی میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے ہیں-
شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد ہی دہشت گرد گروہوں نے اس کی خلاف ورزی شروع کردی۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی نے پیر کی رات رپورٹ دی کہ دہشت گرد گروہوں نے شمالی حلب کے ملاح فارمز میں شامی فوج کے اڈے پرتوپوں کے گولے داغے اور مارٹر گولے اور میزائل فائر کئے- اس رپورٹ کے مطابق یہ حملے، شمالی حلب کی حریتان اور عرب سلوم کالونی میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے ہیں-
الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دہشت گردوں کے اس حملے کے جواب میں اس مقام کو نشانہ بنایا جہاں سے یہ حملے کئے گـئے تھے-
واضح رہے روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پیر کی رات سے شروع ہوا ہے جو سات دنوں تک نافذالعمل رہے گا-
ٹیگس