شمالی عراق میں داعش کی دیوانگی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i250078-شمالی_عراق_میں_داعش_کی_دیوانگی
داعش دہشت گرد گروہ نے شمالی عراق میں اپنی حالیہ شکست کے بعد الشرقاط کے اسٹریٹیجک علاقے میں اپنے کمانڈر اور چند دیگر دہشت گردوں کو نذر آتش کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • داعش دہشت گرد گروہ ہر اس شخص کو کہ جو اس کے افکار اور آئیڈیالوجی سے اتفاق نہیں رکھتا اس پر ایجنٹ ہونے کا الزام لگا کر قتل کردیتا ہے-
    داعش دہشت گرد گروہ ہر اس شخص کو کہ جو اس کے افکار اور آئیڈیالوجی سے اتفاق نہیں رکھتا اس پر ایجنٹ ہونے کا الزام لگا کر قتل کردیتا ہے-

داعش دہشت گرد گروہ نے شمالی عراق میں اپنی حالیہ شکست کے بعد الشرقاط کے اسٹریٹیجک علاقے میں اپنے کمانڈر اور چند دیگر دہشت گردوں کو نذر آتش کر دیا۔

روسیا الیوم نے نینوا کے آپریشنل کمانڈر ذنون السبعاوی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ الشرقاط کی آزادی کے بعد داعش دہشت گرد گروہ نے جنون آمیز قدم اٹھاتے ہوئے اس علاقے میں ابوحمزہ اللیبی نامی اپنے ہی ایک کمان‍ڈر اور اس کے سولہ ساتھیوں کو میدان جنگ سے بھاگنے کے جرم میں نذرآتش کردیا- رپورٹ کے مطابق داعش نے ان دہشت گردوں کو عراقی فوجیوں کے مقابلے میں استقامت نہ کرنے کے باعث موصل کے جنگلوں میں لوگوں کی نگاہوں کے سامنے جلا کرراکھ کردیا-

درایں اثنا عراق کے صوبہ صلاح الدین کے گورنر احمد الجبوری نے اس صوبے کو داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیے جانے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ جنوبی الشرقاط میں الزویہ علاقے میں داعش کے آخری اڈوں کو بھی آزاد کرا لیا گیا ہے-

ادھر صوبہ نینوا کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقے سے جان بچا کربھاگنے کے جرم میں مزید پچیس عام شہریوں کے سرقلم کردیے ہیں- السومریہ نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش نے نینوا کے مذبح میں ان پچیس عام شہریوں کو جانوروں کی طرح ذبح کر کے عراقی شہریوں کے خلاف مزید جرائم کا ارتکاب کیا ہے-

 داعش دہشت گرد گروہ ہر اس شخص کو کہ جو اس کے افکار اور آئیڈیالوجی سے اتفاق نہیں رکھتا اس پر ایجنٹ ہونے کا الزام لگا کر قتل کردیتا ہے-