یمن میں متعدد سعودی فوجی افسر ہلاک
-
صرواح حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سعودی پٹھووں کے کمانڈر شایف العامری اور علی الحمیصی بھی شامل ہیں۔
یمن کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ مآرب میں واقع صرواح پر توپخانے سے حملہ کر کے متعدد سعودی فوجی افسروں اور یمن کے مفرور سابق صدر کے پٹھووں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سیکورٹی فورسز نے جمعے کے دن سہ پہر کے وقت صرواح میں سعودی جارحین کے ٹھکانوں پر توپخانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی افسر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سعودی کمانڈر میجر جنرل عبدالرب الشدادی بھی شامل ہے۔ صرواح حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سعودی پٹھووں کے کمانڈر شایف العامری اور علی الحمیصی بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب نےاٹھارہ ماہ سے امریکی حکومت کی حمایت کے ساتھ ایک اتحاد تشکیل دے کر یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمنی عوام کو فضائی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں اب تک تقریبا دس ہزار یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔