صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i252379-صنعا_پر_سعودی_لڑاکا_طیاروں_کے_حملے_کی_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۵:۵۲ Asia/Tehran
  • سعودی لڑاکا طیاروں کے اس حملے کے نتیجے میں سیکڑوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں یمن کے اعلی حکام بھی شامل ہیں۔
    سعودی لڑاکا طیاروں کے اس حملے کے نتیجے میں سیکڑوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں یمن کے اعلی حکام بھی شامل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے یمن کے دارالحکومت صنعا پرسعودی عرب کے حملے اور اس غیر انسانی اور وحشتناک ظلم سے اپنی نفرت کا اظہار کیا اور اس المیے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے یمن کے ثابت قدم عوام کے قتل عام اور ان کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی اداروں نے بھی اس کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بہرام قاسمی کا مزید کہنا تھا کہ وحشی آل سعود کی  جارحیت کے خاتمے اور تمام یمنی فریقوں کی شرکت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کے سوا یمن کے اس مصنوعی بحران کے خاتمے کا کوئی اور راستہ قابل تصور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے دن یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے میں اس ملک کے سابق وزیر داخلہ جلال الرویشان کے مرحوم والد کی آخری رسومات ادا کئے جانے کے مقام پر متعدد بار بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں سیکڑوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں یمن کے اعلی حکام بھی شامل ہیں۔