تل ابیب میں کار بم کا دھماکہ، ایک ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i253606-تل_ابیب_میں_کار_بم_کا_دھماکہ_ایک_ہلاک
تل ابیب میں ہونے والے بم کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں کار بم کا دھماکہ، ایک ہلاک

تل ابیب میں ہونے والے بم کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

 مقبوضہ بیت المقدس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ تل ابیب کی ایک سڑک پر کھڑی کار میں ہواجس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کے صہیونیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیل نے غرب اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان قائم گزرگاہوں کو فوری طور پر بند کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ گزرگاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ صیہونیوں کے ایک تہوار کی وجہ سے کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ پیر کی شام تک جاری رہے گا۔