مرسی کی سزائے موت منسوخ، مقدمہ پھر چلانے کا حکم
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i258178-مرسی_کی_سزائے_موت_منسوخ_مقدمہ_پھر_چلانے_کا_حکم
مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • مرسی کی سزائے موت منسوخ، مقدمہ پھر چلانے کا حکم

مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

قاہرہ سے موصولہ خبروں کے مطابق عدالت نے سابق صدر کی سزائے موت منسوخ کرتے ہوئے از سر نو مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔
محمد مرسی کو مئی دوہزار پندرہ میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد جیل توڑنے کے الزامات ثابت ہوجانے پرموت کی سزا سنائی گئی تھی۔
مصری عدالت نے محمد مرسی سمیت، اخوان المسلین کے سو سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی سزائے موت سنائی تھی۔
محمد مرسی سمیت اخوان المسلمین کے دوسرے ارکان پر سنہ دوہزار گیارہ میں جیل توڑنے کی سازش کا الزام ہے جس میں محمد مرسی اور چونتیس دیگر افراد فرار ہوگئے تھے۔   
اس سے قبل اپریل دوہزار پندرہ میں مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو سنہ دوہزار بارہ میں مظاہرین پر تشدد اور انہیں گرفتار کرنے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔