عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر پر ملک چھوڑنے پر پابندی
عراقی عدالت نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چند دیگر عراقی حکام پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے
عراق کی اعلی عدالتی کونسل نے جمعرات کو عراقی وزیردفاع کے عائد کردہ الزامات میں ثبوت پیش کرنے اور دلائل سننے کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور چھے دیگر حکام پرملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی -
عدالتی کونسل کے فیصلے کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چھے دیگر حکام عراق کو ملک سے باہرجانے کی اجازت نہیں ہے- عراق کی اعلی عدالتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پارلیمنٹ میں وزیردفاع خالد العبیدی کے بیانات کے تناظر میں موجودہ اور سابق حکام کے بارے میں تحقیقات انجام دی ہیں -
پارلیمنٹ میں عراقی وزیردفاع کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکراور بعض دیگر حکام کے خلاف عائد کردہ الزامات کے بعد وزیراعظم حیدرالعبادی نے مذکورہ افراد کے ملک سے باہر نکلنے پر فورا پابندی عائد کرنے کا حکام صادر کیا جس کی بعض گروہوں نے مخالفت کی اور کہا کہ ملک سے نکلنے پر پابندی لگانے کا اختیار صرف عدلیہ کو حاصل ہے۔ اس کے بعد عراقی وزیراعظم نے ایک بیان میں اپنے حکم کی اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکم اس وقت تک کے لئے ہے جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہیں کرتی -
عراق کے وزیراعظم نے اپنے بیانات میں اس ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکرخالد الجبوری اور بعض دیگر حکام پر ایسے الزامات عائد کئے ہیں جو بدعنوانی اور غیرقانونی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں - عراقی وزیر دفاع خالدی العبیدی کے بیانات پرسیاسی جماعتوں نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے-