Aug ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  •  صوبہ بلوچستان کی بدامنی میں ہندوستان اور افغانستان کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی پولیس کا دعوی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پولیس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ اس صوبے میں پائی جانے والی بدامنی میں ہندوستان اور افغانستان ملوث ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پولیس سربراہ محمد املیش نے ایک انٹرویو کے دوران دعوی کیا ہے کہ اس صوبے کی بدامنی اور دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے ہندوستان اور افغانستان کے انٹیلی جنس اداروں کا ہاتھ ہے- جبکہ ان دونوں ممالک نے اس طرح کے دعووں کی تردید کی ہے۔ محمد املیش نے کہا کہ تکفیری عناصر، ملک میں بدامنی پھیلانے کے درپے ہیں تاہم فوجی کارروائی، صوبہ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں ان عناصر کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ بلوچستان کا صدر مقام کوئٹہ اور شہر مستونگ سب سے زیادہ دہشت گردانہ واقعات کی زد میں ہیں۔