این اے 154 کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی کے حق میں
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
-
Supreme court of Pakistan
پاکستان کے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے ایک اورحلقے میں انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے
ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنے والی ایک مقامی عدالت نے حلقہ این اے ایک سو چون میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں مذکورہ حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوارجہانگرین ترین کے مقابلے میں آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ کو کامیاب قرار دیا تھا جنہوں نے بعد میں مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
جہانگیر ترین نے صدیق خان بلوچ کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔انہوں نے اپنی پٹیشن میں صدیق خان بلوچ پر جعلی ڈگری اور پولنگ کے دوران دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔
صدیق بلوچ پاکستان کی حکمراں جماعت کے ایسے تیسرے امیدوار ہیں جنہیں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنے والی عدالتوں کی جانب سے اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنے والے عدالتوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔