Aug ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • او آئی سی: نئی اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے ایک بیان جاری کرکے،مقبوضہ شہر بیت المقدس سمیت غرب اردن میں 3 ہزار 400 نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کی مذمت کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی سامراجی کالونیوں کی تعمیر، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے مشاورتی نظریئے کے مطابق غیر قانونی ہے اور اس کو فوری طور پر روک دینا چاہئے۔

 بیان ميں خبردار کیا گیا ہے کہ جارحیت، غیر قانونی بستیوں کی تعمیر، تخریبکاری، فلسطینیوں کو در بدر کرنا اور محاصرہ منظم جرائم ہیں۔

 او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان غیر قانونی اقدامات سے   فلسطینی عوام کے حقوق  پامال کئے جارہے ہیں، دو ریاستی حل کا امکان ختم کیا جارہا ہے اور غیر قانونی الحاق اور قبضہ گیری کے منصوبے کو محکم کیا جارہا ہے۔  

 او آئی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی اقدامات  کے  تعلق سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور صیہونی حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی  اور اس کا بائيکاٹ کرے۔

 

ٹیگس