ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ: پاگل صہیونی کتے کو پٹہ ڈالنے کا وقت نکلا جارہا ہے
Aug ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ باولے صہیونی کتے کو پٹہ ڈالنے کا وقت نکلا جارہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: آج بروز جمعہ 15 اگست 2025 کو سوشل نیٹ ورک X پر اپنے ایک پیغام میں محمد باقر قالیباف نے نیتن یاہو کے "گریٹر اسرائیل" کے نام سے منصوبہ تشکیل دینے کے فرض کے احساس کے بارے میں مسلم ممالک کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ اکیسویں صدی کے ہٹلر نے خطے کے مستقبل کے لیے صیہونیوں کے مجرمانہ سازشی منصوبے کو پہلے سے کہیں زیادہ واضح کر دیا ہے۔ باولے صہیونی کتے کو پٹہ ڈالنے کا وقت نکلا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے مسلمان بھائیو، اسلامی ممالک کے عہدیداروں! غزہ آخری پشتہ ہے۔ متحد ہو کر فلسطین کی مدد کے لیے دوڑو اس سے پہلے کہ اگلے علاقوں کی باری آئے۔