خیبر ایجنسی میں دھماکہ، تین ہلاک، پچاس سے زائد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i197329-خیبر_ایجنسی_میں_دھماکہ_تین_ہلاک_پچاس_سے_زائد_زخمی
پاکستان کے نیم خود مختار قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے بازار میں خودکش دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • خیبر ایجنسی میں دھماکہ
    خیبر ایجنسی میں دھماکہ

پاکستان کے نیم خود مختار قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے بازار میں خودکش دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش بمبار اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس کے اندر داخل ہونا چاہتا تھا تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث اس نے خود کو عمارت کے گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑا لیا۔

خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ نے بتایا ہے کہ خود کش دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دارفورس کے ایک اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جبکہ اٹھاون افراد زخمی ہوئے جن میں خاصہ دار فورس کے سولہ ا ہلکار بھی شامل ہیں۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق چھے زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ باب خیبر کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو بھی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔