افغانستان اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی پر اتفاق رائے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i197527-افغانستان_اور_پاکستان_کے_درمیان_باہمی_اعتماد_کی_بحالی_پر_اتفاق_رائے
قومی سلامتی و خارجہ امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر نے افغانستان کے ساتھ باہمی اعتماد بحال کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہو جانے کی خبر دی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۴:۰۴ Asia/Tehran
  • قومی سلامتی و خارجہ امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیرسرتاج عزیز
    قومی سلامتی و خارجہ امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیرسرتاج عزیز

قومی سلامتی و خارجہ امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر نے افغانستان کے ساتھ باہمی اعتماد بحال کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہو جانے کی خبر دی ہے

جیئو نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی و خارجہ امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے جو علاقائی اقتصادی تعاون کے اجلاس میں شرکت کے لئے کابل کے دورے پر ہیں جمعے کو کہا  کہ پاکستان اور افغانستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ ایک دوسرے پر انتہاپسندی کا الزام لگا کر مذمت نہیں کریں گے-

سرتاج عزیز نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات میں پاکستان مخالف بیانات جاری کرنے کی بابت تشویش ظاہر کی ہے- انھوں نے نومبر کے شروع میں افغانستان کے وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان کی بھی خبر دی-

ادھر ڈان ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں سرتاج عزیز سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد علاقائی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پاکستان سے اچھے تعلقات کی پالیسی کا عزم دہرایا لیکن ساتھ ہی افغانستان میں امن مخالف عناصر کی جانب اشارہ بھی کیا۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستانی رہنما امن کی خواہش رکھتے ہیں لیکن انہیں کمزور اور غیرمستحکم افغانستان پر یقین رکھنے والی قوتوں کو کنٹرول کرنے کی صورت میں چیلنج کا سامنا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ افغان صدر کے خطاب سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی سرتاج عزیز سے ملاقات کشیدہ تعلقات کی برف پھگلانے میں ناکام رہی۔

پاکستان کے اندر سے افغانستان پر میزائل حملے ، افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدی علاقے میں پاکستان کی جانب سے فوجی تنصیبات کی تعمیر اور اس ملک میں دراندازی جیسے مسائل، کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کا سبب بنے ہیں-