کراچی میں فائرنگ، فٹبال کے 2 کھلاڑی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i197532-کراچی_میں_فائرنگ_فٹبال_کے_2_کھلاڑی_ہلاک
کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر دو نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۵:۱۹ Asia/Tehran
  • کراچی میں فٹبال کے 2 کھلاڑی ہلاک
    کراچی میں فٹبال کے 2 کھلاڑی ہلاک

کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر دو نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

ڈان ڈاٹ کام کے مطابق جمشید کواٹرز پولیس نے بتایا یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے اور انہیں تشویش ناک حالت میں ہستپال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان فٹبال کے کھلاڑی تھے اور ان کی عمریں پچیس سے چھبیس سال کے درمیان تھیں۔ پولیس نے حملے کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔