پاکستان: ٹانک میں جھڑپ، تین پولیس اہلکار اور دو دہشت گرد ہلاک
Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
-
تین پولیس اہلکار اور دو دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں شرپسندوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم تین پولیس اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ تبادلہ اس وقت ہوا جب پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مطلوب دہشت گرد کی تلاش میں ضلع ٹانک گاؤ عمر کلے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور دہشت گردوں نے پولیس پر فائر کھول دیئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔زخمی ہونے والوں میں چار عام شہری بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں مطلوب دہشت گرد جمال اور اس کا بھائی افضل ہلاک ہو گیا۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے تھا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے دسمبر دوہزار چودہ کو آرمی پبلک اسکول پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے ملک بھر میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے میں ایک تیس اسکولی بچے شہید اور سیکڑوں دیگر دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
ٹیگس