پاکستانی فضائیہ کے حملے میں 25 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i198887-پاکستانی_فضائیہ_کے_حملے_میں_25_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستانی فضائیہ کے حملے میں کم سے کم پچیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان، 25 دہشت گرد ہلاک
    پاکستان، 25 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فضائیہ کے حملے میں کم سے کم پچیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

بیان کے مطابق دتہ خیل کے علاقے الوار منڈی میں کی جانے والی اس بمباری میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ اور کم سے کم پچیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دتہ خیل کا علاقہ افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان ایجنسی میں واقع ہے۔

 شمالی وزیرستان سمیت پاکستان کے نیم خود مختار قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے۔

 پاکستانی فوج سن دوہزار چودہ سے ان علاقوں میں مسلسل زمینی اور فضائی کارروائی کررہی ہے۔ جس کے دوران ڈھائی ہزار سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔