تحریک انصاف پر ہندوستان اور اسرائیل سے مالی مدد لینے کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i198993-تحریک_انصاف_پر_ہندوستان_اور_اسرائیل_سے_مالی_مدد_لینے_کا_الزام
تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات اکبر ایس بابر نے پارٹی کے سربراہ عمران خان پر ہندوستانی اور صیہونی لابی سے مالی تعاون لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • عمران خان، تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکریٹری
    عمران خان، تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکریٹری

تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات اکبر ایس بابر نے پارٹی کے سربراہ عمران خان پر ہندوستانی اور صیہونی لابی سے مالی تعاون لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

اکبر ایس بابر کی جانب سے پارٹی میں مالی کرپشن اور قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمے نے اس وقت نیا رخ اختیا ر کر لیا جب پارٹی کو بیرونی ملک سے مبینہ طور دی جانے والی امداد کے دستاویز ی ثبوت سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اکبر ایس بابر نے بتایا کہ وہ تین سال سے منتظر تھے کہ پی ٹی آئی قیادت مالی بے ضابطگیوں کےاس دستاویزی ثبوت کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لےگی لیکن ایسا نہ ہوا۔

بابر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا لہذا نومبر، دوہزار چودہ کو ایک کیس دائر کیا گیا جس کی پہلی سماعت انیس، جنوری دہزار پندرہ کو ہوئی تھی ۔کہا جارہا ہے کہ کیس کی سماعت مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جس کا اعلان آٹھ اکتوبر کو کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ عمران خان بار ہا پارٹی کو ملنے والے فنڈز میں بے ضابطگیوں کو مسترد کرتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے آئے ہیں۔