توانائی کا بحران سب سے بڑا چیلنچ ہے، پاکستانی وزیر خزانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i199265-توانائی_کا_بحران_سب_سے_بڑا_چیلنچ_ہے_پاکستانی_وزیر_خزانہ
پاکستان کے وزیر خزانہ چوہدری اسحاق ڈار نے توانائی کے بحران کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • توانائی کا بحران سب سے بڑا چیلنچ ہے، پاکستانی وزیر خزانہ
    توانائی کا بحران سب سے بڑا چیلنچ ہے، پاکستانی وزیر خزانہ

پاکستان کے وزیر خزانہ چوہدری اسحاق ڈار نے توانائی کے بحران کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے بحران کی شکل میں اس وقت ملک کو اہم چیلنچ در پیش ہے۔


چوہدری اسحاق ڈار نے دعوی کیا کہ سن دوہزار اٹھارہ تک توانائی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ تک قومی گرڈ میں دس ہزار چھے  سومیگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ تاہم انہوں نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ پاکستان اتنی بڑی مقدار میں بجلی کس ذریعے سے حاصل کرے گا۔


پاکستان کے وزیر خزانہ نے سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے اقتصادی منشور پر دستخط کریں تاکہ معاشی معاملات کو سیاست سے الگ رکھا جاسکے۔