کراچی: مٹی کا تودہ جگھیوں پر گرگیا، 13 ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i199266-کراچی_مٹی_کا_تودہ_جگھیوں_پر_گرگیا_13_ہلاکتیں
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے سے بچوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • کراچی: مٹی کا تودہ جگھیوں پر گرگیا، 13 ہلاکتیں
    کراچی: مٹی کا تودہ جگھیوں پر گرگیا، 13 ہلاکتیں

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے سے بچوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی رات اس وقت پیش آیا جب لوگ جگھیوں میں سوئے ہوئے تھے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مٹی کے تودے تلے دب کر تیرہ افراد ہلاک ہوگئے جن سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

کمشنر کراچی نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی کردی ہے جو واقعے کا تمام زاویوں سے جائزہ لے گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں تودہ گرنے سے جانی نقصان پراظہارافسوس کیاہے۔