پاکستان میں تین دہشتگرد ہلاک
Oct ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
-
پاکستان میں تین دہشتگرد ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی پولیس نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مستونگ کے علاقہ کنک میں شرپسندوں کے خلاف ایک سرچ آپریشن کے دوران پولیس سے جھڑپ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق مستونگ میں سرگرم ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔
پولیس کے مطابق یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث تھے۔
ٹیگس