تحریک انصاف کا این اے ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i199292-تحریک_انصاف_کا_این_اے_ایک_سو_بائیس_میں_دوبارہ_گنتی_کا_مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف نے این اے ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف کا این اے ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ
    تحریک انصاف کا این اے ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے این اے ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے


 لاہور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار علیم خان نے ریٹرنگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں نتائج کے حوالے سے تحفظات ہیں اس لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے جبکہ مسترد شدہ ووٹوں کو بھی دکھایا جائے ۔


 ریٹرنگ آفیسر نے درخواست پر کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ ریٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ گنتی کرانے کا کوئی اختیار نہیں۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ وہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ نہیں کریں گے -