پی ٹی آئی کو تاوان ادا کرنے کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i199383-پی_ٹی_آئی_کو_تاوان_ادا_کرنے_کا_دعوی
پاکستانی قومی اسمبلی کے ایک رکن نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کے ایک رہنما کو تاوان ادا کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کو  تاوان ادا کرنے کا دعوی
    پی ٹی آئی کو تاوان ادا کرنے کا دعوی

پاکستانی قومی اسمبلی کے ایک رکن نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کے ایک رہنما کو تاوان ادا کیا ہے۔

سماء ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ظہیرالدین علی زئی کے خلاف اغوا برائے تاوان کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔


پاکستان کی قومی اسمبلی کےرکن بدر منیر نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے بارہ میلن روپے تاوان ادا کیا ہے۔ ظہیر الدین علی زئی کے خلاف اغوا برائے تاوان کا کیس ایسے میں درج کیا گیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں وسط مدت انتخابات میں ایک حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی۔


بدر منیر کے مطابق ان کے بیٹے کو ڈیڑھ برس قبل اغوا کیا گیا تھا اور انہوں نے تاوان کی رقم ظہیر الدین علی زئی کو ادا کی ہے۔ پولیس نے اس کیس میں تیرہ افراد کو ملوث قراردیا ہے جن میں تحریک انصاف کے رہنما بھی شامل ہیں۔