پاکستان: جیکب آباد میں ماتمی جلوس پر دہشت گردانہ حملہ
Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
-
پاکستان: جیکب آباد میں ماتمی جلوس پر دہشت گردانہ حملہ
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں کم سے کم سولہ عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم کا یہ دھماکہ جیکب آباد کے لاشاری محلے میں اس وقت ہوا جب نو محرم کا جلوس اپنے مقررہ راستے سے گز رہا تھا۔
اب تک عورتوں اور بچوں سمیت سولہ عزاداروں کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے.
پولیس اور امدادی اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصر ہ کرنے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
زخمیوں کو سول اسپتال منقتل کیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے علاقے بولان کی ایک امامبارگاہ میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں دس عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔