Aug ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے؛ عبدالملک الحوثی

انصاراللہ یمن کے سربراہ عالمی برادری کی خاموشی کے سائے اور امریکی سرپرستی میں اسرائیل غزہ میں انسانیت کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے بدترین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ عبدالملک الحوثی نے بتایا کہ صرف گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 3500 سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بے گھر افراد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی شکل میں فضائی امداد کے نام پر جو پیکجز گرائے جارہے ہیں، وہ دراصل غزہ کے عوام کو مزید تکلیف اور نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ انصار اللہ کے رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر ان مقامات پر فائرنگ کرتی ہے جہاں خوراک تقسیم کی جاتی ہے، اور بچوں کو براہ راست نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ دشمن ایک پوری نسل کو مٹانے کے درپے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان مظالم کو نسل کشی کہا جا رہا ہے۔
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں اس حد تک پہنچ چکی ہیں کہ وہ نہ صرف انسانی اقدار، بلکہ بین الاقوامی قوانین اور صحافتی آزادی کو بھی روند رہا ہے۔ چھے صحافیوں کو ان کے خیمے میں نشانہ بنایا گیا، تاکہ سچ دنیا تک نہ پہنچے۔ آخر میں الحوثی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت کا نوٹس لے اور فلسطینی عوام کی فوری اور مؤثر مدد کے لیے اقدامات کرے۔

ٹیگس