اربعین کے موقع پر کربلا میں کروڑوں زائرین حسینی کا اجتماع
Aug ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
عراق میں اربعین حسینی کی عزاداری اس سال ماضی کے مقابلے میں اور زیادہ پرشکوہ طریقے سے منائی گئی جس میں کروڑوں عزاداروں نے شرکت۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی میں شرکت کے لیے لاکھوں عراقی اور غیر ملکی زائرین نجف اشرف سے پیدل سفر کر کے کربلائے معلی پہنچے ہیں۔ کربلائے معلی میں بار گاہ حسینی اور اس کے اطراف کی تمام شاہراہیں عزاداروں سے بھری پڑی ہیں اور لوگ نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے اس حصے کی جانب رواں دواں ہیں جو بین الحرمین کہلاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کربلائے میں اس وقت تین کروڑ سے زائد عزادار موجود ہیں جن میں مختلف مذاہب و مسالک کے لوگ بھی شامل ہیں جو حریت پسندوں کے سید و سالار حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم و لازوال قربانی کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔