Aug ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
  • عراق اور لبنان کے ساتھ ایران کے تعلقات برادرانہ اور مستحکم ہیں؛ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے المیادین نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لبنان اور عراق کے ساتھ ایران کے تعلقات برادرانہ، دوستانہ، مستحکم اور اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں اور متنوع موضوعات پر ہماری بات چیت جاری رہتی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے المیادین نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بغداد میں سیکورٹی معاہدے پر دستخط کو ایران اور عراق کی سلامتی، استحکام اور سکون کے حق میں قرار دیا اور کہا کہ تہران کی نگاہ علاقائی تعاون پر استوار ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ لبنان کے ساتھ مستحکم تعلقات کے پیش نظر مشوروں اور اپنے موقف کی وضاحت کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان ہمارا برادر ملک ہے جس کا ہر حال میں ساتھ دیتے رہیں گے جس طرح سے اب تک اس ملک کی مزاحمت کی حمایت کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر کے اس موقف، کہ طاقت کے ذریعے مغربی ایشیا میں امن نافذ کیا جائے گا پر ایران کے اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن اس علاقے کے ممالک کے اقتدار اعلی، ان کی طاقت اور ارضی سالمیت کے احترام کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے نہ کہ کسی دوسرے ملک کے سامنے ہتھیار ڈال کر۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے استقامتی محاذ کو خطے کے ملکوں کے لیے ایک بڑا سرمایہ قرار دیا تاہم اس بات پر زور دیا کہ ہر ملک اپنے نظام کے مطابق فیصلہ کرتا ہے اور تہران ان فیصلوں میں ہرگز دخل اندازی نہیں کرتا۔ استقامت کا معاملہ شیعہ یا سنی تک محدود نہیں بلکہ مزاحمتی محاذ کا وجود ہر ایک کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ استقامتی محاذ سیاسی طور پر بالغ ہوچکا ہے لہذا حالات کے مطابق خود سے ضروری فیصلہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

ٹیگس