کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ، چھ افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i199728-کشمیر_لائن_آف_کنٹرول_پر_فائرنگ_کا_تبادلہ_چھ_افراد_زخمی
ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی ہوگئے.
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ
    کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی ہوگئے.

ڈان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے سیالکوٹ کے شکرگڑھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چھ عام شہری زخمی ہوگئے-
پاکستان کی فوج نے بھی ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے جواب میں ہندوستانی فوج کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی-

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی، گذشتہ چند مہینوں سے لائن آف کنٹرول پر جاری جھڑپوں کے سبب نئی شکل اختیار کرگئی ہے-