پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے مذاکرات کی ضرورت پر اسلام آباد کی تاکید
-
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت- فائل فوٹو
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دو طرفہ اختلافات کے حل کے لئے اسلام آباد کے ساتھ نئی دہلی کے مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عزیز احمد خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے خاتمے کے لئے نئی دہلی پر اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات کرنے سے متعلق دباؤ ڈالے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، کہا کہ ہندوستان آخرکار پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
عزیز احمد خان نے کہا کہ ان کا ملک، فائر بندی کی خلاف ورزی سے متعلق ہندوستان کے دعوے کا جائزہ لینے کے لئے بین الاقوامی مبصرین کو دونوں ملکوں کی سرحدوں پر روانہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی نے، دونوں ملکوں کی سرحدوں خاص طور سے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے پیش آنے والے واقعات کے بعد نئی شکل اختیار کرلی ہے۔