پاکستانی فوج کے ترجمان کی افغانستان سے درخواست
-
پاکستانی فوج کے ترجمان کی افغانستان سے درخواست
پاکستانی فوج کے ترجمان نے اپنے ملک کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر تاکید کی ہے
پاکستان کی فوج کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے اندرون ملک دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن میں تیزی لانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان سے بھاگ کر جانے والے دہشت گردوں کو روکنا چاہئے- تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان نے جو اپنے آرمی چیف کے ہمراہ امریکہ کے چھ روزہ دورے پر ہیں واشنگٹن میں کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کے عمل کی حمایت کرتا ہے-
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ضرب عضب نامی فوجی کارروائی کے بعد پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں امن و سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے-
عاصم باجوہ نے کہا کہ اسلام آباد ، پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے پہلے افغان فوج اور غیر ملکی فوجیوں کو کئی بار خبردار کر چکا تھا کہ ضرب عضب آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشت گرد ان علاقوں سے فرار کی کوشش کریں گے لہذا افغان حکومت کو اپنی سرحدیں بند کرنا چاہئے تھیں-