پیرس میں ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i201280-پیرس_میں_ہندوستان_اور_پاکستان_کے_وزرائے_اعظم_کی_ملاقات
ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • پیرس میں ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات
    پیرس میں ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیرس میں ہونے والی ماحولیات سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی۔ یہ بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں گرم جوشی دیکھی گئی۔ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم ماحولیات سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پیرس گئے ہوئے ہیں۔