دہشت گردی کی بیخ کنی نہیں ہوسکی، چوہدری نثار
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i202013-دہشت_گردی_کی_بیخ_کنی_نہیں_ہوسکی_چوہدری_نثار
پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خطرات پوری طرح ختم نہیں ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کی بیخ کنی نہیں ہوسکی، چوہدری نثار
    دہشت گردی کی بیخ کنی نہیں ہوسکی، چوہدری نثار

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خطرات پوری طرح ختم نہیں ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئےدعوی کیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کئی گنا بہتر ہوئی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے مؤثر اقدامات کے باعث دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن ملک سے دہشت گردی کے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے اور ہمیں ہر وقت متحرک رہنا ہوگا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کئی گنا بہتر ہوئی ہے اور بقول ان کے پہلے روز کئی دھماکے ہوتے تھے لیکن اب ہفتے مہینے گزر جاتے ہیں ایک دھماکا نہیں ہوتا۔