پاکستان اور ہندوستان کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
-
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور، سرتاج عزیز
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے ہندوستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی خبر دی ہے۔
پاکستانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے ہفتے کے دن کہا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان پندرہ جنوری کو از سر نو مذاکرات کے آغاز پر اتفاق ہو گیا ہے۔ سرتاج عزیز نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان مذاکرات پندرہ جنوری کو وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوں گے، کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔ سرتاج عزیز نے تہران اور ریاض کے تعلقات میں پیدا شدہ کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کرنے کے لئے اسلام آباد کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آل سعود حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ممتاز اور مجاہد عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو شہید کئے جانے اور تہران اور مشہد میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور قونصل خانے کے باہر احتجاج کئے جانے کے بعد، سعودی عرب نے بقول اس کے سفارتی مراکز کی حفاظت کے سلسلے میں ایران کی کوتاہی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔