پاکستان: قومی ایکشن پلان پر اندرون سندھ عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i211798-پاکستان_قومی_ایکشن_پلان_پر_اندرون_سندھ_عمل_درآمد_نہ_ہونے_پر_تشویش
پاکستان میں سیکورٹی سے متعلق اہم قومی ادارے نے قومی ایکشن پلان پر اندرون سندھ عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: قومی ایکشن پلان پر اندرون سندھ عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش

پاکستان میں سیکورٹی سے متعلق اہم قومی ادارے نے قومی ایکشن پلان پر اندرون سندھ عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکورٹی سے متعلق ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اندرون سندھ قومی ایکشن پلان کا وجود نظر نہیں آتا۔

مذکورہ ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ امن کی بحالی کے لئے قومی ایکشن پلان کا دائرہ مزید موثر طریقے سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی میڈیا نے مذکورہ ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب اندرون سندھ کالعدم تنظیموں نے محفوظ پناہ گاہیں بنالی ہیں، قومی ایکشن پلان کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔ رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ پلان پر عمل نہ ہونا سیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔