پاکستان: صوبائی وزیر کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i222733-پاکستان_صوبائی_وزیر_کے_قتل_کی_ذمہ_داری_طالبان_نے_قبول_کر_لی
پاکستان میں اقلیتی امور کے صوبائی وزیر کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبائی وزیر کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی

پاکستان میں اقلیتی امور کے صوبائی وزیر کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔

فرانسیسی ٹی وی کے مطابق پاکستانی طالبان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سردار سورن سنگھ کو جمعے کے روز بونیر کے علاقے میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔ سکھ برادری اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سردار سورن سنگھ، صوبائی اسمبلی میں اقلیتی برادری کے نمائندے بھی تھے۔