بحران افغانستان کے حل میں ایران فیصلہ کن کردار ادا کرسکتا ہے: پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i226720-بحران_افغانستان_کے_حل_میں_ایران_فیصلہ_کن_کردار_ادا_کرسکتا_ہے_پاکستان
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے بحران افغانستان کے حل میں ایران کے کردار کو اہم اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • بحران افغانستان کے حل میں ایران فیصلہ کن کردار ادا کرسکتا ہے: پاکستان

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے بحران افغانستان کے حل میں ایران کے کردار کو اہم اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔

افغانستان میں قیام امن کے بارے میں پانچویں چار فریقی اجلاس سے قبل اپنے ایک بیان میں ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف افغانستان کا پڑوسی ملک ہے بلکہ اس کے کابل حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات بھی ہیں۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ افغانستان کے امن و استحکام میں ایران کا بہت بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے افغانستان کے بارے میں چوتھے چار فریقی اجلاس میں کہا تھا کہ ایران کو افغانستان کے امن عمل میں شریک کیے جانے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے بارے میں پانچواں چار فریقی اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں ہو گا۔ امریکہ، افغانستان، چین اور پاکستان چار فریقی اجلاس کے رکن ہیں۔