ہندوستان میں کشمیری عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i238807-ہندوستان_میں_کشمیری_عوام_کی_تقدیر_کا_فیصلہ_کرنے_کی_صلاحیت_نہیں
پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیری عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کشمیری عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں

پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیری عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

پاکستانی وزیراعظم کے خارجہ امور میں مشیر "سرتاج عزیز" نے کہا ہے کہ ہندوستان اس بات کی صلاحیت نہیں رکھتا کہ اپنے زیر کنٹرول کشمیر کے بارے میں کوئی فیصلہ کرسکے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے ہندوستان کی وزیر خارجہ "سشما سوراج" کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان میں شامل نہیں ہوگا۔

سرتاج عزیز‍ کا کہنا تھا کہ یہ کشمیری عوام ہیں جو اپنے مستقبل کے تعین کا حق رکھتے ہیں اوراقوام متحدہ نے کشمیر کے مستقبل کے تعین کا حق کشمیری عوام کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نتیجے پر توجہ دیئے بغیر کشمیری عوام کی رائے کا احترام کرے گی۔

سرتاج عزیز نے اس کے ساتھ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےعوام کو یقین دلایا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیری عوام کی اخلاقی سیاسی اور مذہبی بنیادوں پر حمایت جاری رہے گی۔

ہندوستان کی وزیرخارجہ "سشماسوراج " نے دو روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خطہ کشمیرہرگز پاکستان میں ضم نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی پاکستان کے وزیر اعظم "میاں محمد نواز شریف" کو مشورہ دیا کہ وہ تصورات کی دنیا سے باہرآجائیں۔