پاکستان و افغانستان کی چمن سرحد پر مظاہروں کے بعد، کشیدگی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i243670-پاکستان_و_افغانستان_کی_چمن_سرحد_پر_مظاہروں_کے_بعد_کشیدگی
افغانستان کے عوام نے پاکستان سے ملنے والی چمن سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک کا پرچم نذر آتش کر دیا جس کے بعد چمن سرحد کو بند کردیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم نے اپنے حالیہ ایک بیان میں حکومت پاکستان کے خلاف اس ملک کے صوبے بلوچستان کے عوام کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔
    ہندوستان کے وزیراعظم نے اپنے حالیہ ایک بیان میں حکومت پاکستان کے خلاف اس ملک کے صوبے بلوچستان کے عوام کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔

افغانستان کے عوام نے پاکستان سے ملنے والی چمن سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک کا پرچم نذر آتش کر دیا جس کے بعد چمن سرحد کو بند کردیا گیا۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایسی حالت میں کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے عوام، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کے خلاف چمن سرحد کے قریب احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، افغانستان کے عوام نے بھی اسپین بولدک میں مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم نذر آتش کر دیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے مظاہرین کے درمیان پتھراؤ شروع ہو گیا اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس واقعے کے بعد چمن سرحد کو بند اور دونوں طرف کے فوجیوں کو چوکس کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد افغانستان اور پاکستان کے درمیان تمام گذرگاہوں کو بھی بند کر دیے جانے کی خبر ملی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نے اپنے حالیہ ایک بیان میں حکومت پاکستان کے خلاف اس ملک کے صوبے بلوچستان کے عوام کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔