پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i245051-پاکستان_کی_جانب_سے_ہندوستان_کو_مذاکرات_کی_دعوت
پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • اعزاز احمد چودھری: کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان آئے اور مذاکرات کرے۔
    اعزاز احمد چودھری: کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان آئے اور مذاکرات کرے۔

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل چاہتا ہے اور ہندوستان مذاکرات کی میز پر آئے۔ اعزاز احمد چودھری نے اپنے ہندوستانی ہم منصب پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مذاکرات کی دعوت قبول کرنے کے بعد مذاکرات سے انکار کر دی۔

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان آئے اور مذاکرات کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ امن کی راہیں کھلیں اور دونوں ممالک کے معاشی حالات بہتر ہوں ۔