افغانستان اور ہندوستان کے تعلقات میں فروغ پر پاکستان کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i248884-افغانستان_اور_ہندوستان_کے_تعلقات_میں_فروغ_پر_پاکستان_کا_ردعمل
پاکستان نے افغانستان اور ہندوستان کے تعلقات میں فروغ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا: اسلام آباد کسی کو کسی ملک کی سرزمین پاکستان کے مفادات کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا: اسلام آباد کسی کو کسی ملک کی سرزمین پاکستان کے مفادات کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

پاکستان نے افغانستان اور ہندوستان کے تعلقات میں فروغ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کابل اور نئی دہلی کے تعاون میں فروغ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کو ہندوستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد کسی کو کسی ملک کی سرزمین پاکستان کے مفادات کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اپنے دو روزہ دورہ ہندوستان کے دوران اس ملک کے اعلی حکام سے سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ ہندوستان نے طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان کی تقریبا دو ارب ڈالر کی مدد کی ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب پاکستان نے کابل اور نئی دہلی کے قریبی تعلقات پر ہمیشہ تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہ ہندوستان کی جانب سے افغانستان کی مدد کو اپنے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھتا ہے۔