پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے: سرتاج عزیز
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i252097-پاکستان_افغانستان_میں_پائیدار_قیام_امن_کا_خواہاں_ہے_سرتاج_عزیز
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے عالمی برادری کے مسلسل تعاون پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے: سرتاج عزیز

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے عالمی برادری کے مسلسل تعاون پر زور دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سرتاج عزیز نے جمعرات کے روز برسلز کانفرنس کے موقع پر افغان صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات کی اور افغانستان میں پائیدار امن کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان میں استحکام و ترقی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے افغانستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے عالمی برادری کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

سرتاج عزیز نےافغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں تعاون کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ پاکستان چار فریقی رابطہ گروپ کے لائحہ عمل کے ذریعے یہ کوششیں جاری رکھے گا۔

افغان صدر محمد اشرف غنی نے برسلز کانفرنس میں افغانستان کے لیے مزید پچاس کروڑ ڈالر کی امداد کے وعدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔